Friday, January 7, 2022
Best collection Quotes in Urdu | Quotes about Mard and Aurat, Aqwal in Urdu Hindi |
اعتماد ایک چھوٹا لفظ ہے جسے پڑھنے میں سیکنڈ سوچنے میں منٹ سمجھنے میں دن اور ثابت کرنے میں انسان کی زندگی گزر جاتی ہے ۔
انسان جب زندگی کے امتحانوں سے گزر کر پتھر ہوجاتا ہے تو اگر کوئی دل دکھا بھی دے تو برا نہیں لگتا ۔
خاموشیاں کبھی بے وجہ نہیں ہوتیں کچھ درد ایسے بھی ہوتے ہیں جو آواز چھین لیتے ہیں ۔
لوگ آپ کے خلاف جھگڑا کرسکتے ہیں آپ کے خلاف سازشیں کرسکتے ہیں آپ کا دل دکھا سکتے ہیں آپ کا برا چاہ سکتے ہیں آپ سے آپ کا سب کچھ چھیننے کی کوشش کرسکتے ہیں مگر چھین نہیں سکتے کیونکہ نصیب تک رسائی خالق نے کسی اور کو نہيں دی مایوسی کے لمحوں میں رب کائنات کو دیکھنا سیکھیں ۔
نکاہ آدھا دین ہے کسی لڑکی کی طرف ہاتھ اس وقت بڑھاؤ جب اسے بیوی بنانے کی ہمت رکھتے ہو صرف جانچنے کےلئے یا معیار پر پورا نہ اترنے پر دھتکارنے کےلئے نہیں ۔
ایسا نہیں کہ نفس کا شیطان مرگیا
شیطان تو ہے زندہ ہاں انسان مرگیا
سجدوں میں سر جھکانے کی فرصت نہیں رہی
مومن کی روح میں بسا مسلمان مرگیا
مسجد تو پکی بن گئی اور شاندار بھی
کچی ہیں رب سے چاہتیں اور ایمان مرگیا
باطل کو جھوٹ کہنے کی طاقت نہیں رہی
ہو حق سر بلند یہ ارمان مرگیا
اے انسان حیرت ہے تیری قسمت پہ
کہ کس طرح پیدا ہوا تھا خوشنما اور ویران مرگیا
عورت کو عموماً مرد کی شکل وصورت سے کوئی سروکار نہیں ہوتا اس لئے وہ کبھی چاہنے والے سے کبھی ہنسانے والے سے اور کبھی دولت لٹانے والے سے متاثر ہو جاتی ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment