Hazrat Ali AS Aur Aik Ghulam ka waqia
روایت ہےکہ ایک حبشی غلام جو امیرالمومنین حضرت علیؑ کا انتہائی مخلص محب تھا ۔
شامت اعمال سے اس نے ایک دفعہ ایک چوری کرلی۔ لوگوں نے اس کو پکڑ کر امیرالمومنین علیؑ کی خدمت میں پیش کردیا ۔ اور غلام نے اپنے جرم کا اقرار بھی کرلیا ۔
امیرالمومنین حضرت علیؑ نے اس کا ایک ہاتھ کاٹ دینے کا حکم دے دیا ۔ جب وہ اپنے گھر کو روانہ ھوا تو راستہ میں اس کی ملاقات حضرت سلمان فارسی رضی اللّٰہ اور ابن الکراء سے ھو گئی ۔ ابن الکراء نے پوچھا کہ تمہارہ ہاتھ کس نے کاٹا ھے ؟ تو غلام نے کہا کہ امیرالمومنین و یعسوب المسلیمین داماد رسولؐ و زوج بتول نے ۔
ابن الکراء نے کہا کہ امیرالمومنینؑ نے تمہارہ ہاتھ کاٹ دیا پھر بھی تم اس قدر اعزاز واکرام اور مداح وثناء کیساتھ ان کا نام لیتے ھو ؟
غلام نے کہا تو پھر کیا ھوا , انہوں نے حق پر میرا ہاتھ کاٹا اور مجھے جہنم کے عزاب سے بچا لیا ۔ حضرت سلمان فارسیؓ دونوں کی گفتگو سنی اور امیرالمومنینؑ سے اس کا تزکرہ کیا ۔
تو امیرالمؤمنینؑ نے اس غلام کو بلواکر اس کا کٹا ھوا ہاتھ اس کی کلائی پر رکھ کر اسے رومال سے چھپا دیا ۔ پھر کچھ پڑھنا شروع کر دیا ۔ اتنے میں ایک آواز سنائی دی کہ رومال ھٹا دو ! جب لوگوں نے رومال ھٹایا تو غلام کا کٹا ھوا ھاتھ کلائی کیساتھ اس طرح جڑ چکا تھا کہ کٹنے کا نشان تک نہیں تھا ۔
پیارے دوستو ! اگر ہماری پوسٹ آپ کو پسند آے تو کمنٹ اور شیئر ضرور کیجیئے گا ۔
No comments:
Post a Comment