Wednesday, November 24, 2021
بعض دفعہ انسان بے حد ٹوٹ جاتا ہے جب اسے لگتا ہے کہ اللہ نے اسے وہ شخص وہ
شئے نہیں دی جس کا وہ طلبگار تھا وقتی ٹوڑ پھوڑ کبھی اسے اللہ کے قریب کردیتی ہے
اور کبھی اس سے باغی ۔ لیکن وہ رب انسان کو بار بار یہ احساس دلاتاہے کہ اے میرے
بندے تیرے حق میں میرا فیصلہ تیری چاہ سے بہتر تھا ۔ اللہ نے وقت کی یہ خوبی رکھی
ہے کہ یہ رکتا نہیں اگر وقت رک جائے تو بہت سی تکالیف ایسی ہوتی ہیں جو ہم برداشت
ہی نہ کرسکیں اور بہت سی خوشیاں ایسی ہوتی ہیں جو مذید مہربانیوں کو روک لیتی ہیں
اللہ کی رحمت کا انسان کےلئے اس سے زیادہ کیا ثبوت ہوگا کہ خدا نے وقت کو ساکن نہیں
کیا ۔ عورت کی طاقت اس کے جزبات میں ہوتی ہے طوائف جسم تو دے دیتی ہے مگر کبھی اپنے
جذبات تک کسی بھی مرد کو پہنچنے نہیں دیتی جبکہ عام عورت جب محبت کرتی ہے تو سب سے
پہلے اپنے جذبات دیتی ہے وہ جسم دے یا نہ دے مگر اس کے آنسو اس کی خوشی اس کی دوسری
عورتوں سے جلن اور دعائیں بس اسی انسان سے منسوب ہوتی ہیں جس سے وہ محبت کرتی ہے ۔
جانتے ہو کہ اذیت کی انتہا کیا ہوتی ہے اکیلے میں پھوٹ پھوٹ کر رونا پھر صبر سے
اپنی بکھری ہوئی ذات کو اپنی ہنسی میں سمیٹنا اور دنیا کے سامنے ایسے رہنا جیسے
کبھی کوئی دکھ دیکھا ہی نہیں کوئی درد و غم سہا ہی نہیں اور غم کیا ہوتے ہیں یہ پتا
ہی نہیں یہ ہوتی ہے اذیت کی انتہا اگر شریف اور بدکار عورت کی پہچان کرنا چاہتے ہو
اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ تم عورت سے جنسی معاملات پر بات کرو اگر عورت شریف
ہوگی تو اس کی نظریں جھک جائیں گی اور وہ جواب نہیں دیگی اگر عورت بدکار ہوگی تو وہ
ان باتوں میں دلچسپی لے گی مسکرائے گی اور فوراً جواب دیگی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment