Friday, December 24, 2021
عورت اس مرد کو روح تو کیا اپنا جسم بھی سونپ دیتی ہے / اقوال/راز کی باتیں/عورتوں کی نفسیات/
جب کوئی عورت یہ کہتی کہ دنیا کے سب مرد ایک جیسے ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ دنیا کے سارے مردوں کو آزما چکی ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جس کو اس نے آزمایا تھا وہی مرد اس کی ساری دنیا تھا ۔
مرد کا سب سے بڑا خسارہ یہ ہے کہ وہ عورت کے دل سے اتر جائے پھر چاہے وہ اسکےلئے دنیا کی ساری دولت لٹادے مگر عورت کے دل میں پھر سے اپنا وہ مقام نہیں پا سکتا ۔
جب بیوی تم سے سوالات کرتی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ تم پر شک کرتی ہے بلکہ وہ تمہارے اور قریب آنا چاہتی ہے ۔
وہ عورت اپنے مرد کے دل سے اتر جاتی ہے جو اپنے حسن کی نمائش دوسرے مردوں کے سامنے کرنے لگتی ہے ۔
مرد اگر چاہتا ہے کہ وہ بیوی کے دل سے کبھی نہ اترے تو اسے چاہیے کہ وہ بیوی کی عزت کرے تنہائی میں بھی اور لوگوں کے سامنے بھی ۔
ساتھی وہی ہوتا ہے جو ساتھ دیتا ہے جس کے ساتھ کےلئے اس کے پیچھے بھاگنا پڑے تو وہ بھلا کیا ساتھ دیگا ۔
مرد کی خوبصورتی اس کی شکل میں نہیں اس کے الفاظ میں ہوتی ہے اگر اس کے الفاظ بدصورت ہوجائیں تو اچھا خاصہ دکھنے والا مرد بھی بدصورت دکھنے لگتا ہے ۔
عزت دینا ایک ایسا کاروبار ہے جس میں گھاٹا نہیں آپ جتنا انویسٹ کریں گے ڈبل منافع ہوگا ۔
عورت اس مرد کے عشق میں پاگل اور دیوانی ہوجاتی ہے وہ اپنی روح تو کیا اپنا جسم بھی اس مرد کو سونپ دیتی ہے جو عورت کے بچپن میں اس کی زندگی میں آنیوالا پہلا مرد ہو کیونکہ بچپن میں کی جانے والی محبت کی پختگی جوانی میں ہوجانے والی محبت سے زیادہ پاور فل ہوتی ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment