Wednesday, December 22, 2021

جو عورت غیر مردوں سے تعلقات رکھتی ہے

علم ، دولت اور عزت تین دوست تھے ایک دفعہ تینوں ایک جگہ جمع ہوئے اور جدا ہونے لگے تو ان تینوں کے درمیان جو گفتگو ہوئی وہ کچھ اس طرح تھی ۔ علم : اب میں جارہا ہوں اگر مجھے ملنا ہوتو عالموں کی صحبت اور ان کی کتابوں میں تلاش کرنا ۔ دولت : مجھے اگر ملنا ہوتو امیروں کے بڑے بڑے محلوں میں تلاش کرنا ۔ عزت : کچھ نہ بولی تو اس کے ساتھیوں نے اس سے پوچھا آپ خاموش کیوں ہیں؟ عزت بولی ، اگر میں ایک بار کسی کے پاس سے چلی جاؤں تو واپس نہیں آتی میرا کوئی مقام نہیں ۔ بہترین بھلائی وہ ہے جو تم کسی ایسے شخص کیساتھ کرو جو تمہیں کچھ بھی نہیں دے سکتا ۔ برداشت بزدلی نہیں بلکہ زندگی کا ایک اہم اصول ہے جس انسان میں قوت برداشت ہے وہ کبھی ہار نہیں سکتا ۔ انسان تب سمجھدار نہیں ہوتا جب وہ بڑی بڑی باتیں کرنے لگتا ہے بلکہ تب سمجھدار ہوتا ہے جب وہ چھوٹی چھوٹی باتیں سمجھنے لگتا ہے ۔ بدکردار دوسروں کے کردار کو اور بے ایمان دوسروں کے ایمان کو ہمیشہ شک کی نظر سے دیکھتا ہے ۔ تین چیزوں کو کبھی چھوٹا نہ سمجھنا ۔ قرض فرض اور مرض ۔ تین چیزوں کو کبھی نہ ٹھکرانہ خلوص توبہ اور محبت ۔ جو عورت غیر مردوں سے تعلقات رکھتی ہے وہ جائز تعلق کو نبھانے میں ناکام ہو جاتی ہے ۔

No comments:

Post a Comment